دنیا

یکم مئی : یوم شہادت استاد مرتضی مطہری ’یوم استاد ‘ کے عنوان سے منایا جارہا ہے

شیعیت نیوز: یکم مئی دنیائے تشیع کے لئے اس عنوان سے یوم سیاہ ہے کہ مجاہدین خلق نامی دہشتگرد تنظیم نے عاشق امام حسین ، فرزند خمینی آیت اللہ شہید استاد مرتضیٰ مطہری کو ہم سے چھن لیا، استاد کی شہادت ایسا خلا تھی کہ جس پر خمینی بت شکن جسے صبر کرنے والے مرجع تقلید نے بھی گریہ کیا، استاد آیت اللہ شہید مرتضی مطہری ایک باعمل عالم دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ترویج مکتب اہلیبت ؑ میں گذاری، آپ 1919 کو افغانستان کے علاقہ ہرات میں پیدا ہوئے ، پھر حصول علم دین کے لئے ایران منتقل ہوگئے اور تادم شہادت وہیں رہے، آپ کو مجاہدین خلق کے دہشتگردوں نے انقلاب اسلامی کے قیام کے صرف تین ماہ بعد یکم مئی 1979 کو شہید کردیا گیا۔

جب ایران میں فرزند زہرا(ع) امام روح اللہ خمینی نے انقلاب اسلامی کی تحریک کا آغاز کیا تو استاد شہید مطہر ی ؒ بھی امام خمینی کی تحریک کا حصہ بن گئے، ناصر ف حصہ بلکہ آپ نے انقلاب اسلامی کے بنیادی دینی فلسفہ کو پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کیا، آپ تحریک امام خمینی کے مبلغ تھے، چاہئے نظام ولایت فقیہ ہو یا نظام اسلامی میں جمہوری اقدار ان تمام امور پر آپ نے سحرحاصل گفتگو کی اور اسلام کے سیاسی چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کیا، اس کے علاوہ آپ نے دین محمد و آل محمد (ص) کے اصل عقائد اور نظریات پر کئی کتابیں تحریر کیںجو آج بھی دنیا تشیع کے لئے سرمایہ ہیں۔

استاد مطہری ؒ کا وجود دشمنان اسلام کی نظر میں کانٹے کی مانند تھا، وہ جانتے تھے کہ اگر شہید مطہری ؒ کا اگر مہلت دی گئی تو اپنے امام کی قیادت میں اس انقلاب کی بنیاد کو اتنا مضبوط کرڈالیں گے کہ پھر اسے ہلانہ مشکل ہوجائے گا، لہذا انقلاب اسلامی کے قیام کے فوراً بعد دشمنان اسلام نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے انقلاب کے بنیادی افراد کو قتل کرنا شروع کردیا، لہذا انقلاب کے قیام کےصرف تین ماہ بعد ہی انقلاب دشمنی مجاہدین حلق نامی دہشتگردی تنظیم جیسے امریکا و اسرائیل کی سرپرستی حاصل رہی نے استاد مطہری کو انکے اپنے گھر جاتے ہوئے تہران کی ایک سڑک پر ٹارگٹ کرکے شہید کردیا تھا۔ آپ کی شہادت انقلاب اسلامی کے لئے ایک بڑا دھچکہ تھا،خود امام خمینی نے شہید مطہری کی شہادت پر نوحہ پڑھا۔شہید مطہری کی قبر شہر علم قم میں حرم مطہر سیدہ معصوم قم علیہ سلام میں موجود ہے ۔

شییعت نیوز کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کو یوم معلم (استاد) کے دن کی حثیت سے منایا جاتا ہے تاکہ استاد شہید مطہری کو انکی مکتب اہلیبت علیہ سلام کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا جاسکے،

اس موقع پر شیعت نیوز کی پوری ٹیم استاد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ساتھ ساتھ امام زمانہ عج کے حضورانکے ایک عظیم سپاہی کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button