پاکستان

پاکستان کی ایران کو سعودی اتحاد میں شامل کرنے کی سفارتی کوشیش ناکام

شیعیت نیوز: ایران نے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے پاکستان کو صاف انکار کر دیا ، ”دی نیشن “ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کے باوجود ایران نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ۔

وزارت خارجہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کو سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرنے کے حوالے سے کوشش کر رہا تھا مگر ایرانی حکومت سعودی فوجی اتحاد کو سنی ریاستوں کے اتحاد اور دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کاوشوں کی بجائے کسی پوشیدہ ایجنڈے کے طور پر دیکھتی ہے ۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی پوزیشن کو کلیئر کرنے اور ایران کو سعودی اتحادکے ایجنڈے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ”ہم ایران کو مطمئن کرنے اور یہ بتانے کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب پاکستان کیلئے ضروری ہیںاور ابھی بھی پر امید ہیں کہ پاکستان ایران کو اس اتحاد کا حصہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا “۔

چند روز قبل ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران جنرل (ر ) راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد میں بطور سربراہ تقرری کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button