مشرق وسطی

شامی فوج کے حملے میں سیکڑوں دہشت گرد واصل جہنم

شامی فوج نے حماہ میں دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جبہہ النصرہ کے تین سو عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

شامی فوج نے اپنی اس کارروائی میں جبہہ النصرہ کے مورچوں کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فوجی گاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کو بھی تباہ کر دیا-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے حملے میں بہت سے دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-

اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کی بیس گاڑیوں اور دو ٹینکوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہتھیاروں کے گوداموں کو بھی نذرآتش کر دیا-

دوسری جانب دمشق کے مضافات میں شامی فوج نے القابون محلے کے مشرقی حصے میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا-

شامی فوج نے اس علاقے میں جبہہ النصرہ کی ایک سرنگ کو بھی تباہ اور اس میں موجود متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

اس درمیان شامی فضائیہ کے طیاروں نے بھی صوبہ حمص کے العامریہ اور عین حسین نامی علاقوں کے درمیان مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی-

متعلقہ مضامین

Back to top button