ایران

ایران کے صدارتی امیدواروں کے براہ راست ٹی وی مباحثوں کے سلسلے میں قرعہ اندازی کا کام مکمل

شیعت نیوز (تہران)اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے 6 امیدواروں کے ناموں کی فہرست سامنے آنے کے بعد انتخابی تبلیغات کا آغاز ہوگیا ہے ایران کے صدارتی امیدواروں کے براہ راست ٹی وی مباحثوں کے سلسلے میں قرعہ اندازی کا کام بھی کل رات مکمل ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق قرعہ اندازی کے موقع پر الیکشن کیمشن اورعدلیہ کے نمائندوں سمیت تمام صدارتی امیدواروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ بارہویں صدارتی انتخابات میں ہر امیدوار کو 555 منٹ ٹی وی پروگرام میں شرکت کے لئے دیئے جائیں گے جبکہ ریڈیو پروگرام ميں بھی 555 منٹ ملیں گے لہذا مجموعی طور پر ہر صدارتی امیدوار کو 1110 منٹ تبلیغات کے لئے دیئے جائیں گے اسی طرح مباحثوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر امیدوار کو 1470 منٹ دیئے جائیں گے۔ اسلامی جمہویرہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات 19 مئی کو منعقد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button