پاکستان

مشال خان کوشہید کیوں کہا؟خارجی مولوی عبدالعزیز مفتی نعیم پر برس پڑا

شیعیت نیوز: اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کرنے والے خارجی مولوی عبدلعزیزآرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والےبچوں کے قاتلوں کو ہیرو قرار دینے والے مشال خان قتل پر بھی وضاحت دینے کے لئے میدان میںآگئے ہیں ، انہوںنے اپنے ویڈیو پیغام میں مفتی نعیم کی بھی شدید مذمت کی جنہوںنے مشال خان کو شہیدقرار دیا۔

ریاست پاکستان کے خلاف بغاوت کرنے والے خارجی عبدالعزیز کا کہناتھا کہ مشال خان نے توہین اسلام اور رسالت (ص) کی ہے اسکو شہید قرار دینا غلط ہے، انہوں نے اپنے بیان میں حیوانیت سے مشال خان کو قتل کرنے والوں کی مذمت تک نہیں کی، بلکہ وہ اسکے قتل کو صیح قرار دیتے رہے۔

واضح رہے کہ خارجی مولوی عبدالعزیز پاکستانی آئین اور ریاست کو اسلامی قرار نہیں دیتے اور قانوں کو اپنے ہاتھ میں لینا جائز قرار دیتے ہیں ، یہی وہ لال مسجد کی آئیڈیالوجی ہے جوپاکستان کے لئے ناسور بن گئی ہے، جب تک انکے خلاف کاروائی نہیں ہوتی مردان یونیورسٹی جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button