ایران

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ملک کے اقتصادی استحکام پر تاکید

شیعت نیوز (تہران)آرمی ڈے کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی فوجی افسروں اور کماںڈروں نے آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اقتصادی استحکام کو ترجیحی اور کلیدی نقطہ قراردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ، پارلیمنٹ کی بعض سیٹوں کے ضمنی اور شہری کونسلوں کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات ملک کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہیں لہذا انتخابات میں جوش و جذبہ ، شوق و نشاط اور ولولہ کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے ۔ انتخابات کو صاف و شفاف اور صحیح وسالم منعقد کرانے کے لئے حکام کو اپنی بھر پور توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ان شاء اللہ انتخابات شوق و نشاط سے منعقد ہوں گے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کو مایوس بنادیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button