پاکستان

جامشورو: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی تکفیریت اور داعش کا گڑھ بن گئی

شیعیت نیوز: حال ہی میں لیاقت میڈیکل کالج جامشورو کی ایک طالبہ میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جسکا تعلق داعش سے بتایا گیا ہے، پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی نے آج ایک اہم پریس کانفرنس میں گرفتار نورین لغاری کی اعترافی ویڈیو بھی جاری کی۔

نورین لغاری کا تعلق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سے ہے، ذرائع کے مطابق یہ یونیورسٹی کئی سالوں سے تکفیریت اور داعش کا مرکز بنی ہوئی ہے جہاں کے استاتذہ دوران لیکچر ز طلبہ کو شدت پسندی کا درس دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:: مجھے ایسٹر پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیاجانا تھا، نورین لغاری کا اعترافی بیان

اس یونیورسٹی کے زیادہ تر استاتذہ کا تعلق تبلیغ جماعت یا کالعدم جماعتوں سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نورین لغاری کی شدت پسندی کی جانب مائل ہونے کی وجہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کا ماحول ہے جہاں یونیورسٹی شیڈول سے ہٹ کر یونیورسٹی پروفیسر ز کی جانب سے کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کے لیکچرز اور سیمنارز کا اہتمام کیاجاتا ہے جسکی وجہ سے طلبہ شدت پسند نظریات کی جانب مائل ہوکر دہشتگردی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:: لاہور سے گرفتار نورین لغاری تربیت کیلئے شام بھی گئی

لیاقت میڈیکل کالج سے ایک نورین لغاری ایکسپوز ہونے کے بعد سامنے آئی ہے لیکن اسی طرح کے سیکڑوں طلبہ اور استاتذہ اس ادارے میں شدت پسند نظریات کے حامل ہیں ،لیکن حکومت سندھ اور سیکورٹی ادارے اس جانب متوجہ نہیں ہورہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے ادارے میں تبلیغ کے نام پر شروع کیئے جانے والے لیکچرز اور سیمناز نے لیاقت میڈیکل کالج کے کئی طلبہ کو شدت پسند بنادیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button