پاکستان

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر تحفظ حرمین شریفین شعائر اللہ و مزارات مقدسہ کا دن منایا گیا

شیعیت نیوز: سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پراتوار کو ملک بھر میں ’’یوم ترحیم ‘‘دین و وطن اور حرمین شریفین وشعائر اللہ و کے تحفظ کیلئے ہر قربانی اور عالم اسلام کی وحدت کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کیساتھ منایا گیا۔ ملک گیر دعائیہ و احتجاجی پروگراموں میں پاکستان کے امن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے فوج اورپولیس کے شہداء اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا کشمیرو فلسطین یمن بحرین افغانستان ،عراق، قطیف، شام، برماکے عوام پرمظالم ،مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی عالمی سازشوں اور مسلم ممالک پر استعماری حملوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی گئی ۔

ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عالم اسلام خوفناک استعماری حملوں اورسازش کا شکار ہے ،مسلم ریاستوں کو کمزور کرنا استعمارو ابلیسیت کا ایجنڈا ہے ،اس مقصد کیلئے مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کیا جارہا ہے شیطانی ایجنڈے سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ مسلم حکمران عالمی شیطان امریکہ کے کیمپ سے باہر نکلیں اور باہم متحد ہوجائیںمسلمانوں کا اتحاد استعماری میزائیلوں اور مہلک بموں کو ناکارہ بنا دے گا،39ملکی اتحاد کو مسلکی یا مفاداتی اتحاد کے بجائے عالم اسلام کا اتحاد بنایا جائے اور تمام ممالک جو اس اتحاد سے باہر ہیں انہیں بھی اس میں شامل کیا جائے اور پوری دنیا پر واضح کردیا جائے کہ عالم ا سلام دہشت گردی اور جارحیت کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،کشمیر فلسطین کی بازیابی القدس کی آزادی مقامات مقدسہ کا تحفظ اسلامی اتحاد کا ایجنڈا قرار دیا جائے ،جن مسلم ممالک نے دوسرے مسلم ممالک میں مداخلت کررکھی ہے فورا مداخلت ختم کریں،مسلم ممالک اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرکے اپنے مسائل حل کریں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں تاکہ یکسو ہور کر شیطانیت کی چالوں کو ناکام بنایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مضبوط ترین مراکز مشرق و سطی اور وسطی و جنوبی ایشیا پر تسلط کیلئے اسرائیل وبھارت کا استعمال کیا جارہا ہے ، شام پر کروز حملوں کے بعد افغانستان پر مہلک ترین غیر نیوکلیائی بم پھنکے جانے پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج بن جائے ،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے امریکی درندگی کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے،امریکہ امن کا ٹھیکیدار ہے تو فلسطین کی ناجائز یہودی بستیوں،روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف برمی فوج کے کیمپوںاور آزادی کے طلبگارکشمیریوں پروحشیانہ مظالم کرنے والے بھارتی درندوں پر بھی میزائیل چلائے پون صدی سے کشمیر اور فلسطین کے مسائل لا ینحل چلے آرہے ہیں ،اسرائیل کا وجود مشرق وسطی اور بھارت کا وجود جنوبی ایشیا کیلئے خطرہ ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستانی وزراء کو امریکی ایڈوائزر کی فون کالیںسراسر دھوکہ ہے دشمن کا دوست دشمن ہوتاہے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کا سرپرست و پشت پناہ کبھی پاکستان کو دوست نہیں ہو سکتا،بھارت میں ڈھائی تین درجن تنظیمیں آزادی کیلئے کام کررہی ہیں کشمیر کی لہور رنگ تحریک نے نئے جذبے سے انگڑائی لی ہے لیکن ان آزادی کے طلبگاروں کا امریکہ یا نیٹو کو خیال کبھی نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ کل بھوشن رنگے ہاتھوں پکڑا گیاپاکستان اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک کو بھارتی مداخلت اور جاسوسوں کی کاروائیوں کے ثبوت بھی پیش کر چکا ہے اس کے باوجود دنیا بھارتی مداخلت پر خاموش ہے ۔درایں اثنا ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، جھنگ ،میانوالی ،گجرات، سیالکوٹ، جہلم، چکوال سمیت ملک کے تمام شہروں میں مجالس تراحیم کا انعقاد کیا گیا اور دہشت گردی اور استعماری حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔پروگراموں میں آپریشن رد الفساد کی کامیابی اور شہدا کی بلندری درجات کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button