مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ استقامت اور جدو جہد ہے، تحریک حماس

شیعت نیوز(غزہ)حماس کے سینیئر عہدیدار حماد الرقب نے فلسطینی قیدیوں کے قومی دن کی مناسبت سے خان یونس میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ تحریک مزاحمت اپنے نوجوانوں کو صیہونی جیلوں میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی-

انہوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت کے پاس ایسے ترپ کے پتے موجود ہیں جو صیہونی حکومت کو اس بات پر مجبور کر دیں گے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دے-

حماس کے رہنما حماد الرقب نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں تحریک مزاحمت کے جیالے تیار ہو رہے ہیں اور جب یہ فلسطینی جیالے صیہونی حکومت کی جیلوں سے باہر نکلیں گے تو وہ تحریک مزاحمت کے ہتھیار اپنے کاندھوں پر اٹھائے استقامت اور جد وجہد کا راستہ آگے بڑھائیں گے-

اس درمیان فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید پندرہ سو فلسطینی، پیر کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے ان فلسطینی قیدیوں کے مطالبات کا منفی جواب دیا تو بھوک ہڑتال کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا-

واضح رہے کہ سترہ اپریل کو فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے فلسطین میں قومی دن منایا جاتا ہے- سترہ اپریل انیس سو اکہتر کو صیہونی حکومت کی جیل سے پہلا فلسطینی قیدی رہا ہوا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button