ایران

شام پر امریکی حملہ عالمی قوانین کے منافی ہے،حجت الاسلام کاظم صدیقی

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بے بنیاد دعوی کر کے شام پر امریکا کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ شام پر امریکا کا یک طرفہ حملہ وہ بھی جھوٹے دعوؤں کی بنیاد پر بین الاقوامی قوانین اور اصول کے منافی ہے اور دنیا کے ملکوں کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے حملوں کی تکرار کی روک تھام کریں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کے عوام اور مسلح افواج اپنے ایمان اور توانائیوں پر بھروسہ کرکے دشمن کے ہر حملے کا ایسا منہ توڑ جواب دیں گی کہ وہ ہمیشہ پچھتائےگا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں پر عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور آل سعود اور ان کے اتحادیوں کو یمن کے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا جواب ملےگا۔
انہوں نے ایران میں عنقریب ہونے والے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات میں عوام کی وسیع شرکت کو ملک کی سربلندی اور دشمنوں کی مایوسی کا باعث قراردیا اور کہاکہ انتخابات میں ایرانی عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کا مطلب اسلامی انقلاب کی امنگوں اور اسلامی جمہوری نظام سے ایران کی عوام کا تجدید عہد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button