پاکستان

بتایا جائے سعودی فوجی اتحاد دہشتگردی کیخلاف ہے یا عرب ممالک کے دفاع کیلئے، شیریں مزاری

شیعیت نیوز: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے معاملے پر وزیر دفاع نے متضاد بیانات دیئے، وزیر دفاع کے بیانات نے الجھن پیدا کر دی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی دینے پر متضاد بیانات دیئے گئے جب کہ شام کی صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ سامنے ہے، دہشت گردی کو کثیر الملکی فوجی اتحاد سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ شیریں مزاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوجی اتحاد کیا ہے اور اس کی شرائط کیا ہیں، وضاحت کی جائے، کن بنیادوں پر اتحاد کا حصہ بنے، ایوان کو بتایا نہیں گیا۔ بتایا جائے کہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے یا عرب ممالک کے دفاع کے لیے ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کی تعیناتی اصل مسئلہ نہیں بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اتحاد کا حصہ بننا چاہیئے یا نہیں۔؟ حکومت نے اتنا بڑا فیصلہ کر لیا اور کسی کو بتایا تک نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button