پاکستان

پاراچنارشہرکےگردپراسرار خندق کھودنےکی حقیقت کیاہے؟

شیعیت نیوز: اس موضوع کےبارےمیں صحیح رائے دینااورآخری بات کرناشاید مشکل ہو، اس کو ماہرین فن اوراہل خبر پرچھوڑدیتے ہیں، لیکن چندسوال جوعام طورپرانسان کےذہن میں اٹھتےہیں انہیں کوآپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے تاکہ صاحبان رائےکو بطورجواب اظہارخیال کرنےکاموقعہ مل سکے

پارچنار میں خندق کیوں کھودی جارہی ہے؟

(1) کیاخندق کھودنےسے دھشتگردوں کاراستہ بندہوجائیگا ؟ یا ان کےحوصلے پست ھوجائینگےیاصرف سیکوریٹی اداروں کوحالات کنٹرول کرنےاورتلاشی لینےمیں آسانی ھوگی؟

(2) دوسراسوال یہ کہ اگریہ اتنا مؤثرعمل ھےتویہ نسخہ صرف پاراچنارکے لئے ہی کیوں؟

(3) کیاواقعی خندق کھودی جار ہی ہے تاکہ دھماکے روکےجاسکے، یا دہشتگردی صرف بہنانہ ہے؟

(4) کیاپاراچنارک غز ہ بنانےکی کوشش تونہیں کی جارہی ہے؟

(5) کیاشہراورآس پاس دھاتوں میں فاصلہ پیداکرکےآبادی کوتقسیم کرنے اورضرورت کےوقت شھرسےلوگوں کا رابطہ توڑنےاورایک دوسرےتک رسائی حاصل نہ کرنےکے لئےسیکورٹی ادارے اورپولیٹیکل انتظامیہ یہ بظاہر مخلصانہ دیکھنے والایہ قدم اٹھارہے ہیں۔

حقیقت جوبھی ہولیکن اتناضرورہےکہ پاراچنار کے خلاف شاید کوئی سازش تیار کی جارہی ہے کیونکہ یہ خطہ آل سعود کی آنکھوں میں کانٹاہے اورپاکستانی حکمران غاصب حرمین شریفین کی آنکھ میں لگنے والے کانٹے (پارچنار) کے
آپریشن کرنےپرماموربھی ہیں اورمجبوربھی ۔

لہذا پارچنار کی پولیٹکل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے اس خندق کے معاملہ پر پارچنار کی عوام کی تشویش کو فوری دور کریں اور علاقہ کے عمائدین کواعتماد میں لیتے ہوئے اس خند ق کھودنے کے پراسرا اقدام کی وضاحت کریں اور عوام یہ ہی سمجھیں گے کہ گذشتہ سالوں پارچنار پر ہونے والی طالبان لشکر کشی کی طرح کی ہی کوئی سازش مستقبل کے لئے تیار کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button