ایران

شام پر امریکی حملے کی تکرار کی صورت میں جواب دیا جائےگا

شیعت نیوز(تہران)جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ شام پر اس کے حملے کی تکرار کی صورت میں اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ شام میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی جاری رہےگی۔ایران کے وزير دفاع میجر جنرل دہقان نے روس کے وزیر دفاع سرگئی شویکو کے ساتھ ٹیلیفون پر شام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی عملی طور پر حوصلہ افزائی اور حمایت کررہا ہے اور دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ جنرل دہقان نے کہا کہ شام کے ایئر بیس پر حملہ کرکے امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردی اور بدنظمی کو فروغ دے رہا ہے۔ اس گفتگو میں روس کے وزیر دفاع نے ایرانی وزير دفاع کی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرنے کے سلسلے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا اور شام میں دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے لئے قافیہ حیات تنگ کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button