یمن

سعودی جارحیت میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی

شیعت نیوز(صنعا)سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی صوبے صعدہ کے متعدد اضلاع کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات اور عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ سعودی فوج نے توپ خانے کے ذریعے ، سرحدی شہر رازح پر گولہ باری کی ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی علاقوں جیزان اور نجران میں حملہ کرکے تین سعودی فوجیوں کو موت گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ سعودی فوجیوں کی پشقدمی کو بھی ناکام بنادیا ہے۔ یمنی فوج نے سعودی شہر جیزان میں حجفان اور کرس میں واقع فوجی اہداف کو بھی کاتیوشا میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔درایں اثنا یمن کے صوبے مارب اور ذمار کے قبائل نے سعودی جارحیت کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ قبائلی جرگے میں ہونے والے فیصلے کے مطابق، قبائلی جوان اپنے ملک کے خلاف سعودی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ، عوامی رضاکار فورس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔سعودی عرب نے گذشتہ دوسال سے ، یمن کو زمینی فضائی اور بحری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ یمن کے شمالی شہر ضالع میں سعودی فوجی اتحاد کے ایک کنوائے کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں اس اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مغربی یمن میں یمنی فوج اور سعودی فوجی اتحاد کے درمیان ہونے والی لڑائیوں میں، سعودی اتحاد کے اڑتیس فوجی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button