ایران

پورے ایران میں یوم ولادت امام علی ؑ کی خوشی میں جشن جاری

شیعت نیوز(قم )مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران جشن و نور ہے

پورے ملک کی سرکاری اور نجی عمارتوں اور سڑکوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے- عاشقان حیدر کرار جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور میٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-

جشن مولود کعبہ کے مرکزی اجتماعات مشہد المقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں جاری ہیں جہاں بڑی تعداد میں عاشقان اہلبیت اطہار(ع) جشن علوی میں شریک ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button