دنیا

امریکی سامراجیت کارخ مشرقی ایشا کی جانب

شام پر امریکی جارحیت کے صرف دو دن کے بعد ہی امریکہ نے علان کردیا کہ ان کا طیارہ بردار ،میزائلوں سے لیس جہازCarl Vinsonجزیرہ نماشمالی کوریا کی جانب چل پڑا ہے امریکی قومی سلامتی کے مشیرمیک ماسٹرکے بقول یہ ایک احتیاطی تدابیر ہے اور ٹرمپ نے کوریا کے ایٹمی و میزائل پروگرام کے حوالے سے تمام آپشنز پر غور کیا ہے ۔
شمالی کوریا ایک چھوٹا سا غریب ملک کہ جس کی آباد ی صرف ڈھائی کرورڑ افراد پر مشتمل ہونے کے باوجود امریکی سامراج کے آگے ڈٹ کر کھڑا ہے ۔
شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام اور ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل رکھتا ہے جو امریکہ تک آرام سے پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،امریکہ کہ جس نے گذشتہ صدی میں چالیس لاکھ کورین عوام کو تہہ تیغ کیا ہے
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے شام پر امریکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی شام پر حملے کا بارے میں امریکی وزیرخارجہ نے اپنے رسمی بیان میں شمالی کوریا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ان کے لئے بھی واضح پیغام ہے ۔
ماہرین کہتے ہیں کہ مشرقی ایشیاکے امن وسکون کے کے لئے خطرہ شمالی کوریا سے زیادہ خود امریکی سامراجی عزائم ہیں ،امریکہ مشرق سے مغرب تک اپنے سامراجی عزائم کی خاطر آگ بڑھکانا چاہتا ہے
کچھ عرصہ قبل لیک ہونے والے انکشافات سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے شمالی کوریا کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کا پلان رکھتے تھے اور اب اس میں ناکامی کے بعد براہ راست جارحیت کا سوچ رہے ہیں ۔
تو کیا امریکی ان جارحانہ عزائم کا شمالی کوریا پر کوئی اثر ہوگا ؟اور کیا وہ امریکی ممکنہ جارحیت سے خوفزدہ ہونگے ؟
شمالی کوریا بالکل بھی اس قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ابھی حال ہی میں جس وقت چینی صدر اور امریکی صدر کی ملاقات جاری تھی شمالی کوریا نے ایک میزائل کا تجربہ کرکے واضح پیغام دیا تھا کہ وہ امریکی جارحانہ عزائم سے خوفزدہ نہیں ۔
چین انتہائی بردباری سے کام لے رہا ہے کیونکہ چین جانتا ہے کہ امریکی صدر سیاست ،ڈیپلومیسی اور عسکری سمجھ بوجھ سے ناواقف ایک غیر سنجیدہ اور غیر محتاط شخص ہے اور ایسے شخص سے بعید نہیں کہ دنیا کو ایک ایٹمی جنگ کے دھانے پر پہنچادے ۔
شمالی کوریا اسرائیل کی طرح کو ئی نسل پرست اور بے لگام ملک نہیں کہ جس سے امن عالم کو خطرہ ہو لیکن امریکی سامراجیت اس کے میزائل و ایٹمی پروگرام کو برداشت نہیں کرپارہی ۔
ماہرین کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی قسم کی امریکی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دے سکتا ہے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی پابندیوں اور دھمکیوں کے علاوہ کسی بھی قسم کے عملی اقدام سے کتراتا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button