پاکستان

سعودی فوجی اتحاد میں راحیل شریف کی تقریر نیک شگون ہے، علامہ عباس کمیلی

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے 41 ملکوں کی مشترکہ افواج کے سربراہ کے طورپر سابق آرمی چیف پاکستان جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عمل کو عالم اسلام کے لئے اچھا شگون قرار دیا ہے

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے‘ ان کے ہمراہ قاسم حسین جعفری‘ سید شیر علی شاہ کاظمی‘ ساجد علی انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے 41 ملکوں کی مشترکہ فوج کی سربراہی سنبھالنے سے قبل تین شرائط رکھی تھیں جن میں ایران کی شمولیت‘ مسلمان ملکوں کے مسائل مل کر حل کرنا اوراندرونی جنگ کے خلاف اقدامات کی شرط شامل تھی‘ ان پر عمل بہت ضروری ہے‘ انہوں نے کہا کہ مصر میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

 abbaskumaili.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button