پاکستان

کلبھوشن پھانسی: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستان کو دھمکی

شیعیت نیوز: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن پر پاکستان کی کارروائی مضحکہ خیز ہے ،اس کو بچانے کے لیےکسی بھی حد تک جائیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نےراجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر پیشرفت کی تو پاکستان دو طرفہ تعلقات کےمضمرات پیش نظر رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے سپریم کورٹ کا وکیل کریں گے اورضروری ہواتو بھارتی صدر سے بھی رابطہ کریں گے۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ ہم اس معاملے پربے خبر نہیں ، کلبھوشن بھارت کا بیٹاہے اور اس کےمعاملے پراس کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب بھارتی جنتا پارٹی کے ایک وزیر سبرامانیان سوامی کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو سزا دینے پر بھارت کو پاکستان کیخلاف سخت کارروائی کیلئے تیاری کرنی چاہیے اور پاکستان کو انتباہ بھی کرنا چاہیے کہ اس کے نتائج سنگین ہوں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button