سعود ی اتحاد میں شمولیت کے غیر آئینی فیصلے پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا سیاسی جماعتوں کوخط
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے سابق جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب کی جانب سے بنائے جانے والے نام نہاداسلامی الائنس کی سربراہی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کو خط لکھا ہے، جس میں انہوںنے پاکستان کی قومی جماعتوں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو 39 مککی جنگی اتحاد کی اجازت دے دی ہے، یہ اتحاد دو سال سے مشرق وسطی کے سب سے غریب ملک یمن میں برسر پیکار ہے اور تاحال و مستقبل میں اس جنگ کا کوئی اختتام نظر نہیں آتا، یہ اجاز اس با ت کے باوجود دی گئی ہے کہ عوامی نمائندوں نے قومی اسمبلی میں واشگاف الفاظ میں کہاتھا کہ پاکستان مشرق وسطی کی کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا ایسی صورت حا ل میں قومی اسمبلی سے بالا بالا ایسی کسی اجازت کا دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے زیادہ حیران کن امر یہ ہے کہ ایسی لاحاصل جنگ میں فریق بن کر پاکستان کیا حاصل کرے گا۔ جبکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ یمن کی مظلوم مسلمان عوا م اس جنگ کی وجہ سے شدید زبوں حالی کا شکا ر ہے، یمن ہمارا اسلامی ملک ہے جہاں مشرق وسطیٰ کی امیر ترین ریاست کی سربراہی میں بننے والا یہ جنگی اتحاد اس خطہ کی غریب ترین ریاست کے شہریوں سے بنرد آزما ہے، اور خود اس جنگی اتحاد کی ہئیت و ترکیب سے مسلکی اور فرقہ وارانہ تعصب کی بو آتی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کی اہم قومی و پالیمانی جماعتوں سے درخواست کی کہ ملک و قوم کے وسیع ترمفاد میں اس فیصلے کے خلاف خود اپنی جماعت کی طرف سےآوا ز اٹھائیے، پارلمنٹ جو آئین پاکستان کی رو سے مملکت خدادا پاکستان کا مقتدر ترین ادارہے وہاں پر بھی اس سلسلے میں آواز بلند کی جائےْ










