امریکی حملے کی حمایت نے 39ملکی اتحاد کا بھانڈا پھوڑ دیا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
شیعیت نیوز: مسلمانوں کی تقسیم پر صیہونیت شاد اور گنبد خضری اداس ہے، امریکی حملے کی حمایت نے 39ملکی اتحاد کا بھانڈا پھوڑ دیا ،سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا حامد موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کو اصل خطرہ امریکہ و صیہونیت سے ہے امریکی کیمپ میں بیٹھے ممالک ایک بار پھرمسلمانوں کو غرق کرنے چلے ہیں، بھارت کی پیلٹ گنیں کیمیاوی ہتھیاروں کی طرح کشمیریوں کو مستقل اپاہج بنا رہی ہیں امریکہ کے میزائیلوں کا رخ بھارت کی جانب کیوں نہیں ؟ اسرائیلی و بھارتی دہشت گردی اگر 39ملکی اتحاد کا ہدف ہوتا تو کفر پر لرزہ طاری ہو جاتا ، امریکی حملے کے بعد مسلم ممالک کے درمیان خلیج مزید گہری ہو گئی- ایام مرتضوی ؑ کے آغاز پرآغا حامد موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کیمیاوی حملے کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں، اپنے مکروہ اہداف کیلئے انکل سام کوئی ڈرامہ رچانے سے گریز نہیں کرتا،