ایران

نوجوان اچھے دوستوں،اساتذہ اور اچھے ماحول کا انتخاب کریں:آیت اللہ خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مؤمن اور رضاکار جوانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے افراد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مؤمن جوانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے لوگ ملک کے مستقبل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہرسال کی طرح اس سال بھی نوروز کے موقع پر ایک شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم نے مشہد مقدس میں شہید غلامرضا صمدیان کے گھر تشریف فرما ہوئے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں انقلابی اور مؤمن جوانوں کو قومی سرمایہ قراردیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے بیانات میں مؤ‎من، حزب اللہی اور مخلص جوانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں انھیں معلوم نہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں ۔ در حقیقت وہ ملک کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

رہبر معظم نے جوانوں پر زوردیا کہ وہ اچھے دوستوں، اچھے اساتید اور اچھے ماحول کا انتخاب کریں۔اور برے ماحول اور برے افراد اور برے ساتھیوں سے دور رہنے کی کوشش کریں اور ہمیشہ تقوی و پرہیزگاری پر توجہ رکھنی چاہیے کیونکہ اللہ تعالی نے تقوی و پرہیزگاری کی سب سے زیادہ تاکید کی ہے اور تقوی کے ذریعہ ہی انسان کا مستقبل درخشاں اور تابناک بن سکتا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button