پاکستان

پارچنار: شیعہ مظاہرین پر ایف سی کی فائرنگ افسوس ناک ہے، ایئر مارشل(ر)شاہد لطیف

شیعیت نیوز: ایئر مارشل(ر)شاہد لطیف نے ایک نجی ٹی وی ہر گفتگو کرتے ہوئے پارچنار میں ایف سی کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے ردعمل میں کہا کہ پاراچنار بم دھماکے کیخلاف پرُامن احتجاج کرنے والے شیعہ مظاہرین پر ایف۔سی اہلکاروں کی فائرنگ بہت افسوس ناک ہے،عوام کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، پُرامن احتجاج کرنے والے دکھی لوگوںپر اِس طرح کا تشدد غیر مناسب اور انتہائی افسوس ناک ہے خدارا لوگوں پر ظم و بربریت نہ کریں،اُن پر تشدد نہ کریں،جن کے پیارے دھماکے میں شہید ہو گئے وہ احتجاج بھی نہ کریں کیا؟

پارہ چنار دھماکہ : FC کی احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ ، کئی شیعہ مظاہرین زخمی

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پارچنار میں امام بارگاہ کے باہر دھماکہ کیا گیا جس کے خلاف جب شہداء کے لواحقین اور عوام نے احتجاج کیا تو ایف اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کردی ، اس واقعہ کے خلاف ملک بھر میں ایف اہلکاروں خصوصاً کرنل عمر کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے، دھیاں رہے کہ اس سے قبل بھی گذشتہ سال ۳ شعبان کے موقع پر میلاد میں شریک ہونے والے پر ایف سی کے کرنل عمر نے فائرنگ کروادی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button