پاکستان

پارچنار دھماکہ کی ذمہ دار ریاستی ادارے ہیں، کرنل عمر کو برطرف کیا جائے،علامہ عابد حسینی

شیعیت نیوز: سابق سینیٹر اورتحریک حسینی کے سربراہ علامہ عابد الحسینی نے کہا کہ پارچنار میںہونے والے دھماکے کے ذمہ دار ریاستی ادارے ہیں، ہمارے ادارے پاراچنار کی سخت سکیورٹی کے دعوے دار ہیں، اگر سکیورٹی سخت ہے تو بارود سے بھری گاڑی شہر کے انتہائی اہم مقام اور اہم موقع پر کیسے پہنچ گئی، جب ریاست کی جانب انگلیاں اٹھیں تو عوام تحفظ کس سے مانگیں گے۔ جب ریاستیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو جاتی ہیں تو عوام اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

علامہ سید عابدالحسینی نے ایف سی کے کرنل عمر کی جانب سے مظاہریں پر بااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ظالم انسان کو اس اہم عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے، ان کی گولیاں دہشتگردوں کیلئے نہیں بلکہ نہتے اور مظلوم عوام کیلئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ بھی قصور وار ہے۔ یہ لوگ پاراچنار کے عوام کے دشمن ہیں، مگر انہیں معلوم نہیں کہ ہم بڑے بڑے دشمنوں کا مقابلہ کرتے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button