پاکستان

پار ہ چنار: طالبان کے داعشی ڈھڑے جماعت الاحرار نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعیت نیوز: پاکستان کے قبائلی علاقہ پارہ چنار میںہونے والے کار بم دھماکہ کی ذمہ دای بدنام زمانہ کالعدم تکفیری دہشتگرد طالبان کے داعشی ڈھڑے جماعت الاحرار گروپ نے قبول کرلی ہے، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے ایک دہشتگرد سیٹھ نذیر عرف ابو درداء نے شیعہ نشین علاقہ پارہ چنار میں کار بم دھماکہ کیا ۔

اس بیان کے مطابق دہشتگرد کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا اور اُ س نے آپریشن غازی کے تحت پارہ چنار میں شیعہ آبادی پر حملہ کرکے جہاد کیا ہے، اس بیان میں شیعہ مسلمانوں پر مزید حملے تیز کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت الاحرار نامی اس تنظیم نے پاکستان میں لال مسجد کے باغی پیش امام دہشتگرد عبدالرشید کے نام پر آپریشن غازی کے نام سے نئی جنگ مسلط کی ہوئی ہے، اس مد میں ان دہشتگردوں نے کئی حملہ کیئے ہیں جن میں سند ھ میں لال شہباز قلندر کے مزار اور پارچنار سمیت لاہور و دیگر شہروں میں حملے شامل فہرست ہیں۔

یہ با ت بھی ذہن نشین رہے کہ لال مسجد سے منسلک جامعہ حفصہ نے داعش کے دہشتگرد خلیفہ ابوبکر البغدادی کو پاکستان میں انکی مدد کرنے کے لئے دعوت دی تھی جسکے بعد جماعت الاحرار نامی اس تنظیم نے جامعہ حفصہ کے سرپرست عبدالرشید غازی کے نا م پر پاکستان پر ایک نئی جنگ مسلط کردی ہے۔

17741166_1257100401010819_1915006601_n.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button