عراق

الحشدالشعبی نے موصل میں داعش دہشت گرد گروہ کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے نینوا میں کارروائی جاری رکھتے ہوئے موصل کے جنوب میں واقع علاقے قاطع الحضر میں داعش دہشت گرد گروہ کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے جہاں ان ڈرون طیاروں کا ملبہ بھی تلاش کر لیا گیا۔

الحشدالشعبی کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا کہ تلعفر کا علاقہ داعش دہشت گردوں کے لئے ایک اہم علاقہ شمار ہوتا ہے اور اس علاقے میں کارروائی میں کچھ مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موصل کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہو گا کہ اس علاقے سے داعش دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت عراق نے موصل آپریشن میں بعض علاقوں میں کارروائیوں کو موخر تک کیا ہے تاکہ عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ دوسری جانب عراقی پولیس نے مغربی موصل میں داعش دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ موصل کی کارروائی سترہ اکتوبر دو ہزار سولہ کو شروع ہوئی ہے جہاں اب تک بیشتر علاقوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button