پاکستان

پاناما کیس میں پھنسے حکمران پاک فوج کو یمن کی دلدل میں پھنسانے سے باز رہیں، سربراہ ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز: جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی ،امریکی اور اسرائیلی ملڑی الائنس کے سربراہ مقرر ہونے کی منظوری کی خبر پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹر ی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ضیاء باقیات ، ضیاء الحق کی احمقانہ پالیسوں ، افغان جہاد اور دیگر اسلامی ممالک میں مداخلت کو جاری رکھ کر پاکستان کو نئی مشکل میں دھکیل رہی ہے،امریکی سعودی و اسرائیلی الائنس ایک اسی دلدل ہے جس میں پاکستان کو پھنسایا جارہا ہے، یہ الائنس بیت المقدس سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے نہیں بلکہ اسرائیل اور اسکے ساتھوں کے تحفظات کے لئے تشکیل پایا ہے، نواز حکومت ضیاء پالیسی کو اپنا کر ملک کو ایک نئے بحران میں دھکیل رہی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری  نے شیعیت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں یمن جنگ میں شامل نا ہونے کی قرار داد منظور کی تھی اور کہا گیا تھا کہ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کریگا ، لیکن بغیر پارلیمنٹ کے منظور ی کس طرح نواز حکومت نے سعودی عرب کو اجاز ت دید ی؟ نواز حکومت  ہمارے جنرل کو ایک فرقہ وارانہ الائنس کا سربراہ بنارہی، جسکی پاکستان کے ہر مخلص طبقہ کو مذمت کرنی چاہیے،  انہوں نے کہاکہ پاناما کیس میں پھنسے حکمران اب پاک افواج کو بھی یمن کی دلدل میں پھنسا رہے ہیں،یہ پاک افواج کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی سازش ہے۔

سربراہ مجلس وحد ت مسلمین نے کہا کہ پہلے ہی بحرین کے عوام پاکستان سے شکوہ کررہے ہیں انکے بھیجے ہوئے شہری بحرینی عوام کو آل خلیفہ کی پولیس کے ساتھ مل کر قتل کررہے ہیں، اب ایک نئی جنگ میں خود کو شامل کرکے ہم عالم اسلام کو کیا پیغام دینا چاہئتے ہیں، پاکستان امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی علامت بننے کی بجائے آل سعود کی فرقہ وارانہ پالیسوں کا حصہ نہیں بن سکتا، اس الائنس کا حصہ بننا پاکستان کے قومی مفاد میں نہیں بلکہ نواز حکومت کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button