پاکستان

کراچی: سی ٹی ڈی نے دو شیعہ بھائیوں کو اغوا کرلیا

شیعیت نیوز: کراچی میں سی ٹی ڈ ی نامی ادارے نے دو سگے شیعہ بھائیوں سید محمد علی رضوی اور سید اسد رضوی کو انکے گھر سے رات گئے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے رہائشی علاقہ روفی گرینڈ لینڈ سے ان دو بھائیوں کو دو روز قبل رات گئے سادہ لباس اہلکار گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق دو روز قبل رات گئے سادہ لباس اہلکاروں نے خود کو سی ٹی ڈی سے ظاہر کرکے انکے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود دونوں بھائیوں کو اپنے ساتھ لے گئے جنکا ابھی تک کچھ پتہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر سیکڑوں شیعہ نوجوان، علماء اور معزز شخصیات کو سی ٹی ڈی کیجانب سے گرفتار کیا گیا ہے لیکن انکی گرفتاری ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button