دنیا

آبنائے ہرمز میں ایران کی غلطیاں جنگ کا باعث بن سکتی ہیں ، امریکا

شیعیت نیوز: مریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ کے کمانڈر آبنائے ہرمز کو پار کرنے والوں کو ہراساں کرنے کی کوششیں کرتے ہیں، ایران نے خطے میں انٹرنیشنل نیویگیشن کو خطرے میں ڈالا ہے۔

ایرانی رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے کمانڈروں نے ایران پر الزام عائد کیا ہے که ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز میں جنگی جہازوں اور انٹرنیشنل نیویگیشین کی لئے خطرے کا باعث ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ ایران کی جانب سے مستقبل میں ہونے والی غلطیاں جنگ کا باعث ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو آبنائے ہرمز میں ایک امریکی طیارہ بردار جہاز داخل ہوا تها اور رائٹرز کے مطابق، تقریبا 20 ایرانی کشتیوں نے امریکی طیارہ بردار جہاز ایچ ڈبلیو بش کو محاصره کیا تها۔

ستمبر میں ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران دعویٰ کیا تها که اگر کسی بھی ایرانی بحری جہاز نے امریکی جہاز کو روکنے یا ان کے حرکات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کا ارادہ کیا تو اسے پانی سے باہر نکال دیا جائے گا۔

ایک امریکی اہلکار نے 6 مارچ کو بیان دیا تھا کہ ایران کے سپاہ پاسداران فورس کی کئی سخت گیر کشتیاں امریکی جنگی جہاز کے 550 میٹر کے قریب آئیں اور اسے راستہ بدلنے پر مجبور کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button