دنیا

بھارت: معروف دیوبندی عالم دین مولانا مسعود مدنی زنا بالجبر ( ریپ ) کیس میں گرفتار

شیعیت نیوز : بھارتی پولیس نے دارلعلوم دیوبند کے سرکردہ عالم مسعود مدنی کو زنا بالجبر ( ریپ ) کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق دیوبند ی عالم دین پر ایک خاتون کا ریپ کرنے کا الزام ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بھارت کے سہارن پور ضلع دیوبند کے علاقہ سے مولانامسعود مدنی کو گرفتا ر کیا ہے جن پر ریپ کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق جنڈ ضلع ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ایک بیس سالہ خاتون  نے مولانا مسعود مدنی کے خلاف درخواست دائر کی تھی،خاتون نے موقف اختیا ر کیا کہ میرے بچوں کی امداد کے بہانے مولا نا مسعود مدنی نے ریپ کیا ہے۔

ایس ایس پی پولیس لو کمار کا کہنا ہے کہ مولانا مسعود مدنی جمعیت علماء ہند کے جنرل سیکرئٹری مولانا محمود مدنی کے بھائی ہیں، پولیس کے مطابق دیوبند کےعلاقہ میں مسعود مدنی کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی بڑھادی گئی ہے تاکہ امن و اماں کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اور اسکا شوہر دیوبند کے علاقہ میں ایک مزار پر مدد کی غرض سے گئے ہوئے تھے جہاں ایک آدمی انہیں مولانامسعود مدنی کا پتہ دیا اور کہا کہ یہ روحانی علاج اور غریبوں کی مدد کرتے ہیں، خاتون اور اسکا شوہر مولانا مدنی سے ملنے گئے جہاں پر مولانا مدنی نے انکے فون نمبر بھی لیئے۔

خاتون نے بیان دیا کہ جمعہ کے روز مولانا مدنی نے مجھے کال کی اور کہاں کہ دیوبند میں میرے گھر ایک رسم ہے تم اکیلی آجاو، خاتوں نے کہا کہ میں جب وہاں گئی تو مولانا نے مجھے بھلانے پھسلانے کی کوشش کی اور میرے انکار کرنے پر انہوںنے ریپ کردیا۔

پولیس کے مطابق مولانا مسعود مدنی پر سیکشن ۸۷۶ ریپ کے الزام میں ایف آئی آر بھی کا ٹ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دارلعلوم دیوبند دنیا بھر کے دیوبندیوں کا مرکز ہے جہاں کے سرکردہ عالم دین مولانا مسعود مدنی نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

News Source:: http://indianexpress.com/article/india/deoband-cleric-held-for-rape-saharanpur-district-4575535/

متعلقہ مضامین

Back to top button