دنیا

فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آسٹریا میں احتجاجی ریلی

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک )یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گذشتہ روز مقامی شہریوں اور فلسطینی کمیونٹی نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں فلسطین میں یہودی آباد کاری اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اطلاعات کے مطابق ویانا کے وسط میں قائم ’ہیومن رائٹس اسکوایر‘ ،میں جمع ہونے والے مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین میں نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
آسٹریا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے فلسطین زندہ بات، غزہ زندہ باد، اسرائیل نسل پرست ریاست اور اسرائیل کے بائیکاٹ کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرائے اور طاقت کےاندھا دھند استعمال کا سختی سے نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button