پاکستان
پاک فو ج کی منگل باغ میں کاروائی، کئی دہشتگرد واصل جہنم
شیعیت نیوز: پاک فوج نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ کی موجودگی کی اطلاعات پر وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے دوران درجنوں کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا، جب کہ بمباری سے اپنی کمین گاہوں میں چھپنے متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں