مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حکومت کی غرب اردن کے شہروں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تیاریاں شروع

فلسطینی ذرائع ابلاغ اور تنظیم آزادی فلسطین نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے غرب اردن کے شہروں کواسرائیل میں ضم کرنے کے لیے لابنگ شروع کردی ہے۔ غرب اردن پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر صہیونی حکومت سلورجوبلی کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے ، جس میں غرب اردن کو صہیونی ریاست میں باضابطہ طور پرشامل کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ ’’قومی دفاع برائے اراضی و مزاحمت یہودی آباد کاری‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے اندر خانہ غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کی تیاریاں کافی حد تک مکمل کرلی ہیں، صرف اعلان کرنا باقی ہے،یہ اعلان غرب اردن پرقبضے کے پچاس سال پورے ہونے کی مناسبت سے آئندہ چند ہفتوں کے دوران منعقدہ حکومتی اجلاس میں کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غرب اردن پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے پر سلور جوبلی کے طور پرمنانے کا اعلان کیا ہے۔عرب ذرائع کے مطابق عرب حکمراں اسرائیل کی توسیع پسندانہ اور جارحانہ اقدام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بالکل عرب حکمرانوں نے فلسطین کو اسرائیل کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button