پاکستان

مردم شماری ۱۵ مارچ سے ہوگئی،ملت جعفریہ بھرپور حصہ لے

شیعیت نیوز: پاکستان میں 19 سال کے بعد چھٹی مردم و خانہ شماری کا آغاز 15 مارچ سے ہوگا، اس کا اختتام 25 مئی کو ہوگا جبکہ دو مراحل سے گزر کر یہ عمل مکمل ہوگا۔ اسلام آباد میں مردم شماری کے حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ان کے ہمراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور اور ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ بھی موجود تھے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہوکر 15 اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد لاجسٹکس کی منتقلی کے لیے 10 روز کا وقفہ ہوگا اور اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے گا اس کے علاوہ دہری شہریت رکھنے والے وہ افراد جو مردم شماری کے دوران ملک میں موجود ہوگا اسے بھی شامل کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں اب تک پانچ مرتبہ مردم شماری کرائی جاچکی ہے جو 1951، 1961، 1972، 1981 اور 1998 میں کرائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں موجود سفارتکاروں کے اعداد و شمار دفتر خارجہ کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ملت جعفریہ کے رہنماوں نے پاکستان کی شیعہ عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مردم شماری میں حصہ لے کر مذہب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button