ایران

اہلبیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات آج پوری دنیا میں عام ہوچکی ہیں; آیت اللہ امامی کاشانی

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں پانچویں مجلس خبرگان کے دوسرے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجلس خبرگان یا مجتہدین کی کونسل کی ذمہ داری عدل و انصاف، تدبیر و منصوبہ بندی، دشمن شناسی اور دنیا شناسی کی توانائیوں کے حامل ولی فقیہ کا پتہ لگا کر اس کو منتخب کرنا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ولایت فقیہ اسلام کی اصل ثقافت کو زندہ کرتا ہے اور دشمن کے حملوں کے مقابلے میں ڈٹا رہتا ہے اور دشمن کے حملوں اور اس کی دھمکیوں سے نہ تو خود مرعوب ہوتاہے اور نہ ہی اپنے عوام کو مرعوب ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اہل بیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات اور ثقات کو پوری امت اسلامیہ کے لئے قابل احترام قراردیا اور کہا کہ صرف ان چند ملکوں کے سوا جو صیہونی حکومت کے ہمنواہیں اہل بیت کی تعلیمات کا پورے عالم اسلام میں خاص احترام کیا جاتاہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اہل بیت اطہار کی تعلمیات اور ثقافت پر فخر کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اہلبیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات آج پوری دنیا میں عام ہوچکی ہیں اور انہی تعلیمات اور ثقافت نے فلسطینیوں کو صیہونی حکومت کے مقابلے میں یمنی شہریوں کو آل سعود کی جارحیتوں کے مقابلے میں اور عراقی عوام کو دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button