مقبوضہ فلسطین

یہودیوں نے نیتن یاھو کو غزہ جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا:سروے رپورٹ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن چینل 1 پر لیے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں 63 فی صد رائے دہندگان نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رائے عامہ کا یہ جائزہ حال ہی میں اسٹیٹ کنٹرولر کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ پر لیا گیا جس میں حکومت، فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو غزہ جنگ میں ناکامی، فوجیوں کی ہلاکتوں اور غلط منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ٹی وی 1 پر کیے گئے سروے میں 63 فی صد شرکاء نے غزہ جنگ میں ناکامی کی براہ راست ذمہ داری نیتن یاھو پر عاید کی۔ جب کہ 14 فی صد رائے دہندگان نے فوج کو جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔
سروے جائزے میں شرکاء سے سوال پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل اس وقت کسی نئی جنگ کا متحمل ہوسکتا ہے تو اس کے جواب میں 49 فی صد شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل سیاسی اور عسکری سطحوں پر اس وقت کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا جبکہ 32 فی صد کا خیال ہے کہ اسرائیل جنوبی سرحد کی طرف سے خطرے کی صورت میں جنگ کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button