اہم ترین خبریںلبنان

شہید حسن نصر اللہ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کی  ہے: آیت اللہ سید علی سیستانی

صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں غاصب صہیونی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے۔

شیعیت نیوز : آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اس حوالے سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کی  ہے۔

دوسری جانب عراقی سیاسی جماعت حکمت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دشمن پر فتح حاصل ہونے تک مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں سید حسن نصراللہ کی شہادت پر 5 روزہ سوگ کا اعلان

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ نے اپنی پوری زندگی جہاد اور دین اسلام کی نصرت میں گزاری ۔ انہوں نے انبیاء اور ائمہ کی راہ میں جام شہادت نوش کیا اور انبیاء و صدیقین کی صف میں شامل ہوگئے۔

عمار الحکیم نے صہیونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے حضرت امام حسین سے درس لیا ہے۔ یہ قوم زندہ ہے۔ موت ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button