ایران

ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے اقدار کے تحفظ کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے اقدار کے تحفظ اور شہداء کے خون کی پاسداری کے سلسلے میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میجر جنرل سلامی نے شہید محمد سعیدی کی تشییع جنازہ کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی اور ترقی و پیشرفت شہداء کے پاک خون کی مرہون منت ہے ایرانی قوم نے آٹھ سال دفاع مقدس میں انقلاب اسلامی اور ملک کا بھر پور دفاع کیا اور آج ایرانی قوم انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی جانب استقامت اور پائداری کے ساتھ گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہداء کے جنازوں کی تشییع میں عوام کی بھر پور شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ عوام شہداء کے خون اور اسلامی انقلابی اقدار کے تحفظ کے سلسلے میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button