ایران

علاقائی ممالک کے حکمرانوں کو صدام کی سرنوشت سے سبق سیکھنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے خطبوں میں ایران کو ہمسایہ اورعلاقائی ممالک کا قوی اور مضبوط برادر اور دوست ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کے حکمرانوں کو صدام کی سرنوشت سے سبق سیکھنا چاہیے اور امریکہ و اسرائيل کے مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے۔امریکہ مسلم ممالک کو ایکدوسرے سے ہراساں اور ان میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کو قوی اور مضبوط بنانا چاہتاہے۔

خطیب جمعہ نے علاقائي ممالک کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تم سے صدام کی طرح استفادہ کرےگا اور جب اس کا کام مکمل ہوجائے گا تو وہ تمہیں ردی کی ٹوکری میں ڈال کر دور پھینک دےگا۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ اگر ایران کی حکمت عملی، بصیرت اور درایت نہ ہوتی تو امریکہ بعض عرب ممالک کو اب تک کئی حصوں کو تقسیم کرچکا ہوتا ، ایران امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کے مقابلے میں استقامت کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران نے عراق، شام، لبنان ، فلسطین اور یمن میں امریکی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ بعض مغرب نوازعناصر شام میں نوفلائی زون قائم کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد نو فلائی زون علاقہ میں دہشت گردوں کی تربیت اور پرورش ہے انھیں شامی عوام کے درد کا کوئي احساس نہیں اور شام اور عراق کے بارے میں اپنے شوم اہداف اور سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی اتحاد میں شامل تمام عرب حکمرانوں کو آگاہ ہوجانا چاہیے کہ امریکہ ان کا حشر بھی صدام جیسا ہی کرےگا۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ہمارا کام ہمسایہ ممالک کو امریکی سازشوں اور خطرات سے آگاہ کرنا ہے اور عمل کرنا یا نہ کرنا ان کا اپنا کام ہے۔

خطیب جمعہ نے ایام فاطمیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا میں عزداروں نے بھر پور شرکت کی ، سید الانبیاء (ص) کو ان کی بیٹی ، سید الاولیاء کو ان کی ہمسر اور سیدا شباب اہل الجنۃ کو ان کی ماں کی شہادت پر خوب پرسا دیا ، اللہ تعالی مؤمنین کی اس عبادت کو قبول فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button