پاکستان
عبداللہ شاہ غازی کا مزار تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر اعلامیہ جاری
شیعت نیوز ;شہر قائد میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، نیکٹا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق حذب اسلامی افغانستان نامی دہشتگرد تنظیم شہر میں متحرک ہو رہی ہے، ضلع ساؤتھ دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد عناصر حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کو نشانہ بنا سکتے ہیں، دہشتگرد تھانہ کلفٹن پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ نیکٹا نے اعلامیہ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔