پاکستان

پاکستان میں کوئی مسلکی اختلاف نہیں،ہمیں اندر سے تباہ کیا جا رہا ہے, شیخ رشید

شیعت نیوز (اے پی سی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کوئی مسلکی اختلاف نہیں،ہمیں اندر سے تباہ کیا جا رہا ہے،دشمن ہماری قوت سے خائف ہے، ہمیں دل سے ایک ہونے کی ضرورت ہے، کانفرنسوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں،مجلس وحدت مسلمین کی یہ کوشش انتہائی قابل تعریف ہے،ملٹری کورٹس کی ہم حمایت کرتے ہیں ،سپریم کورٹ میں جب ایک ماں اپنے مقتول بیٹے کے قاتلوں کے خوف سے یہ کہے کہ میں اپنے بیٹے کے قاتلوں کو جانتی ہوں لیکن میرے گھر میں جواں بیٹی ہے میں ان لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی وہاں قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہے،اس چور اور نا اہل حکومت کو ختم کرنے کے لیے جو بھی کام کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں

متعلقہ مضامین

Back to top button