299 مدارس فرقہ واریت اور دہشتگردی میں ملوث ہیں
شیعت نیوز ؛صوبہ پنجاب میں299 ایسے مدارس ہیں جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دہشتگردی اور فرقہ واریت میں کسی نہ کسی طرح ملوث رہے ہیں. جیو ٹیکنگ کی کیٹگری بی کے مطابق یہ 299 مدارس دہشتگردی اور فرقہ وارانہ وارداتوں میں کسی نہ کسی طرح سہولت کار کا کردار کرتے رہے ہیں۔
ان 299 مدارس میں سے 56 ایسے مدارس ہیں جن کے موجودہ و سابق معلم دہشتگردی اور فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔
مدارس کی جانب سے منفی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ان کی رجسٹریشن کے دوران ہوا ۔
پنجاب حکومت نے مدارس کی ملک دشمن اور منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی رپورٹ وزارت داخلہ اور دیگراعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب اس وقت تکفیری دہشتگردوں کے مرکز میں بدل چکا ہے اور دہشتگرد اس صوبے سے دہشتگردانہ کارروائیوں کوآپریٹ کر رہے ہیں۔