پاکستان

رانا ثناءاللہ کی کابینہ میں موجودگی سے کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا، صاحبزادہ حامد رضا

شیعت نیوز;سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کونسل کے صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مذہبی ہمدرد وزیراعظم کے آس پاس موجود ہیں، ناکام اور بدنام حکمران دہشتگردی ختم کرنے کی صلاحیت اور عزم سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سول ادارے اپنے حصے کا کام نہیں کر رہے اور حکومت نے دہشتگردی ختم کرنے کا سارا بوجھ پاک فوج پر ڈال رکھا ہے، پاناما کیس نے حکمران خاندان کی اخلاقی ساکھ ختم کر دی ہے، نااہل حکمران ملک و قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، ن لیگ کی حکومت نے 4 سال میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، رانا ثناءاللہ کے کابینہ میں ہوتے ہوئے پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا، حکومت اپنی صفوں کو دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے صاف کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے جہاد میں قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوان اور افسر قوم کے ہیرو ہیں، جنگی حالات میں بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنیوالے دلیر وزیراعظم کی ضرور ت ہے، نواز شریف کی مودی سے یاری ملک سے غداری ہے، ناکام لیگ کی ناکام حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ قوم پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے بیتاب ہے۔ کرپشن ن لیگ کا ٹریڈ مارک بن چکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ آپریشن ردّ الفساد کو پو ری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button