پاکستان

ڈی آئی خان، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہل تشیع نوجوان شہید

شیعت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا جن ایک مرتبہ پھر بے قابو ہوکر بے گناہ معصوم شہریوں کو نگلنے لگا ہے۔ ڈیرہ کی تحصیل پروا میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تین اہل تشیع نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ پروا کے گاؤں گھونسر میں تینوں نوجوان اپنی زرعی اراضی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر تینوں ثقلین عباس ولد شہید مختار احمد (متولی)، جمیل ولد رمضان، علی رضا ولد بشیر نامی نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز سنکر اہل علاقہ دوڑے مگر حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔ تینوں نوجوانوں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں نے سڑک پر تینوں لاشیں رکھ کر احتجاجی دھرنا دیدیا، اور انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ آخری خبریں ملنے تک حملہ آور آزاد تھے، پولیس علاقہ مکینوں پہ احتجاج ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی، جبکہ پاک فوج بھی موقع پر پہنچ چکی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button