ایران

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے امریکہ کی حمایت حاصل کرنے والے افراد غلطی کر رہے ہیں: آیت اللہ آملی لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس نے مسئلہ فلسطین کا راہ حل وحدت اور ثابت قدمی قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے افراد غلطی کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے چیف جسٹس آیت اللہ محمد صادق آملی لاریجانی نے تہران میں منعقدہ فلسطین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا مغربی ممالک حقوق بشر کے دفاع کا دعوی تو کرتے ہیں لیکن وہ مسئلہ فلسطین پر مکمل خاموش ہیں جبکہ اس وقت سرزمین فلسطین اور اس سرزمین پر ہونے والے غیرانسانی جرائم مغربی دنیا کے لئے ایک امتحان ہے۔
آیت اللہ لاریجانی نے مغربی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا مغربی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران پر تو اعتراضات عائد کرتے ھیں کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں اور تمام مغربی ممالک اس کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا حقوق بشر کے علمبردار مغربی ممالک کیلئے اس سے زیادہ شرم کی بات اور کیا ہوگی کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب ایک ملک کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button