پاکستان

آپریشن رد الفساد : ملک بھر سے ۱۸۰ مشتبہ دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں سرچ آپریشنز کے دوران 180 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بائیس افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔

دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔اسلام آباد ،لاہور، رحیم یارخان ، حافظ آباد ،سیالکوٹ ،چنیوٹ ، پشاور اور کراچی میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔

اسلام آباد پولیس نے مختلف بس اسٹینڈزاوربس اسٹاپس پر سرچ آپریشن کر کے 4 افغانیوں سمیت43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ادھر لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پو لیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ یونیورسٹی ہاسٹلز سے دو اور قذافی اسٹیڈیم کے قریب سے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سیالکوٹ میں حاجی پورہ کےعلاقے سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

پشاور میں پولیس نے تھانہ کوتوالی کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد سمیت 50 ملزمان حراست میں لئے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 5 عدد پستول، 75 عدد کارتوس اور 190 گرام منشیات برآمد کی گئی۔ حراست میں لئے گئے افراد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کرائے داری کے کوائف جمع نہ کرانے پر 6 افراد کو حراست میں لیا گیاجبکہ چنیوٹ اور حافظ آباد سے بھی متعدد مشتبہ افراد پکڑے گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button