سعودی عرب

سعودی عرب کے انٹیلی جینس چیف خالد بن علی الحمیدان کا خفیہ دورہ اسرائیل

سعودی عرب کے انٹیلی جنس چیف خالد بن علی الحمیدان نے دو روزقبل اکیس فروری کو تل ابیب اور رام اللہ کا دورہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سعودی انٹیلی جنس چیف کے دورہ رام اللہ کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کو ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے انتباہ دینا تھا۔
صیہونی حکومت کے خفیہ اداروں سے وابستہ ویب سائٹ تیک دبکا نے بھی سعودی انٹیلی جنس چیف کے دورہ اسرائیل کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ، صیہونی وزیر اعظم نے پندرہ فروری کو واشنگٹن میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا تھا۔

اسرائیل اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ انٹیلی جینس کا تبادلہ کر رہے ہیں،نیتن یاھو

اس سے پہلے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو نے سی بی ایس ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان اتحاد کے قیام کا اعتراف کیا تھا۔
نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور فریقین ایک دوسرے کے ساتھ انٹیلی جنس کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
خطے میں اسرائیل مخالف قوتوں کے خلاف، سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے بعد، دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی صیہونی حکومت اور آل سعود کا حقیقی چہرہ مزید واضح ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button