پاکستان

دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس ، ایم ڈبلیوایم کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری

شیعیت نیوز: وطن عزیز میں جاری دہشت گردی سے نپنٹنے کےلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے ملاقات ااور ا نکی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے رابطہ جارہی ہیں، اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین کی مرکزی وفد کے ہمراہ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء بیرسٹر احمد رضا خان قصوری اور یر مین سینیٹ پاکستان اور پی پی پی پالیمینٹیرین کے مرکزی جنرل سیکرٹری چئیر مین سید نئیر حسین بخاری سے ملاقات کی اور انہیں ۲۸ فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی۔

یہ بھی پڑھیں:: داعشی دہشتگردی کے خلاف 28 فروری کو ایم ڈبلیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

وفد میں علامہ محمد یونس مرکزی سیکرٹری یوتھ اورعلامہ محمد اقبال بہشتی شریک تھے، اس موقع پہ ملکی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پہ تفصیلی بات چیت ہوئی.سابق وزیر اعظم سید نئیر حسین بخاری نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا اور اے پی سی میں پی پی پی پارلیمینٹیرین کی شرکت کی یقین دھانی بھی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button