پاکستان

سانحہ سہون، سہولت کار شکارپور ،جیکب آباد،بلوچستان خودکش حملوں میں بھی ملوث

شیعیت نیوز: سانحہ سہون کے بعد سیکورٹی اداروں کے دہشت گردوں کے مرکزی سہولت کار عبد اللہ بروہی اور عبدالحفیظ پندرانی تاحال گرفتار نہ ہو سکے ،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اس سے قبل شکارپور ،جیکب آباد اور بلوچستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں ہونے والے خودکش حملوں میں انہی دو ملزمان کا مرکزی کردار رہا ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق عبداللہ بروہی افغانستان سے چمن کے ذریعے خودکش بمباروں کو پاکستان پہنچاتا ہے ،اس نے اپنا ایک ہائیڈ آؤٹ افغانستان کے علاقے میں جبکہ دوسرا پاکستان میں بنا رکھا ہے ۔عبداللہ بروہی ولد عید محمد خانپور کے علاقے محمد حسن بروہی گوٹھ کا رہائشی ہے،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ پندرانی بم بنانے کا ماہر ہے ۔ملزم نےشکارپور اور جیکب آباد میں ہونے والے خودکش حملوں میں ملوث ملزمان کو انکے ٹارگٹ تک پہنچایا جبکہ اسکے علاوہ بھی ان علاقوں میں ہونے والی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور بم حملوں میں اسکا کردار رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکور ٹی اداروں کا یہ ماننا ہے کہ سہون حملے میں آنے والا خودکش بمبار بھی ممکنہ طور پر انہی دو نوں ملزمان کی معاونت سے آیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھی عبدالحفیظ پندرانی کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں کیونکہ مستونگ میں کا لعدم لشکر جھنگوی کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button