پاکستان

عدم سیکیورٹی کی بنیاد پر مزارات کو بند کرنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی ،ثروت اعجاز قادری

شیعیت نیوز: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مزارات اولیاء پر سیاست نہیں کی جائے عوام کے دل سانحہ سیہون پر افسردہ ہیں مزارات سے کروڑوں کا چندہ حکومت کے پاس جاتا ہے مگر مزارات کی سیکیورٹی کیلئے کوئی فنڈپاس نہیں کیا جاتا ،حکومت سندھ وزراء کے گھروں کی ترویج وآسائش کیلئے فنڈ پاس کررہی ہے مگر مزارات جہان سے سالانہ اربوں روپے کا فنڈ ملتا ہے وہاں کی سیکیورٹی پر خاموش تماشہ بنی ہوئی ہے جو تشویشناک عمل ہے ،سانحہ سیہون کے اصل کرداروں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے ،دہشتگردی کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ہیں وطن عزیز کی سالمیت ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے دہشتگردی کے خلاف شعور اجاگر کرینگے ،ضرب عضب آپریشن کی پوری قوم حمایت کررہی ہے ،دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج کی کوششیں اور قربانیاں قابل ستائش ہیں ،قومی ایکشن پلان کو من وعن اور اس کی روح کے مطابق عملی جامہ پہنانا ہوگا ،وفاقی وصوبائی حکومتیں ،مزارات اولیاء ،تعلیمی اداروں ،اسپتالوں اور مذہبی عبادتگاہوں کو سیکیورٹی فراہم کریں ،سانحہ سیہوں کی تحقیقات کو عوام کے سامنے لایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخی سلطان لعل شہباز قلند ر کے مزار پر حاضری وفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عدم سیکیورٹی کی بنیاد پر مزارات کو بند کرنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی ،دہشتگرد مزارات کو تالے لگانے کیلئے دہشتگردی کررہے ہیں حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ مزارات اولیاء امن وسلامتی بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا پیغام دیتے ہیں ،دہشتگرد اسلام کے حقیقی فلسفے امن وسلامتی ،بھائی چارے اور احترام انسانیت کے فلسفے کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،مزرات اولیاء کے ماننے اور چاہنے والے بزرگان دین کے فلسفے کو فروغ دینے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دیتے رہینگے ،مزرات کی بندش کو ختم کرکے مزارات کو فوری کھولاجائے سیکیورٹی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھرمیں رضا کاردینے کو تیار ہیں ،حکومت دہشتگردی کے خلاف ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے ۔#

متعلقہ مضامین

Back to top button