ایران

تہران کی عوام کا پاکستان سے ہمدری کا انوکھا اظہار

شیعیت نیوز: سوشل میڈیا پر ہیومن آف تہران نامی پیج  نے پاکستان میں گذشتہ ہفتہ مسلسل دہشتگردی کے واقعات اور خصوصاً صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تہران کے آزادی اسکوئر کو پاکستانی جھنڈے سے رنگیں کرکے تصویر جاری کی ہے اور پیغا م میں پاکستان عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ ہم اپنے سب سے کمزور لمحات میں ہی اپنی سب سے بڑی طاقت کو ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تنوع میں اتحاد کی طاقت، نفرت سے زیادہ محبت، مذہب سے پہلے انسانیت اور تعصب سے زیادہ رحمدلی ہے، ہم نفرت اور جہالت کی تباہ کن طاقتوں کے خلاف پاکستان میں اپنے ہمسائے بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے اس ہمسایہ ملک میں مسلسل خودکش بم دھماکوں کی وجہ سے، گزشتہ ہفتے میں معصوم جانوں کا بہت ضیاع ہوا ہے،

ہم خاص طور پر سیہون، سندھ میں صوفیاء کے حجاج کرام کے خلاف المناک اور بزدلانہ حملے کی خبر کی وجہ سے بہت بڑے دھچکے میں ہیں، یہ ان لوگوں پے حملہ تھا جو امن اور ہمدردی کے فلسفے کی مشق کرتے ہیں. تہران کے لوگ معصوم متاثرین کی روح کے لئے دعا کرتے ہیں اور ان کے غمزدہ خاندانوں جن کا درد الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا کے لئے اس کی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران پاکستان کا پڑوسی اور مخلص دوست ملک شمار کیا جارہا ہے ، اس کے مقابلے میں عرب ریاستیں پاکستان کے خلاف پچاس سالوں سازشوں میں مصروف رہیں اور ملک خداداد کو نفرت و تشدد کی آگ کا گہوارہ اپنے نظریاتی دہشتگردوں کے ذریعہ بنایا، جبکہ یہ ریاستیں پاکستان کے دشمن بھارت کو اپنا دوست و ہمدرد سمھجتی ہیں ۔

یہ ایک عرب ریاست میں واقع برج الخلیفہ کا منظر ہے جسے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی پرچم سے رنگین کیا گیا۔

4ca6af8a-81a0-4b2b-a08e-ec2e75848f2a_16x9_788x442.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button